کھیلوں سے امن و ترقی کا فروغ ممکن ہے :اقوام متحدہ

کھیلوں سے امن و ترقی کا فروغ ممکن ہے :اقوام متحدہ
کھیلوں سے امن و ترقی کا فروغ ممکن ہے :اقوام متحدہ

  

اقوام متحدہ(آئی این پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کھیلیں امن اور ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں،ہمیں مثبت تبدیلیوں کے لئے دنیا بھر میں موجود مختلف کھیلوں کے چیمپیئنز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوری فیدوتوف کا عالمی ادارے کے صدر دفتر میں کھیلوں کے ذریعے جرائم کا انسداد اور پائیدار ترقی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ کھیلیں تشدد اور جرائم میں کمی کر کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادار کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ترقی اور امن کے لئے کھیلوں کے عالمی دن کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے،اس موقع پر ہمیں مثبت تبدیلیوں کے لئے دنیا بھر میں موجود مختلف کھیلوں کی چیمپیئنز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل