شہباز شریف نے اپنے سمیت اہلیہ، والدہ،چار سٹاف ممبرکا برطانوی ویزہ حاصل کرلیا ،ذرائع
لاہور(آن لائن) قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپنا اور اپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کرلیا۔اپنی والدہ کیلئے بھی برطانیہ کا ویزہ حاصل کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے چار اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی حاصل کرلیے ہیں، وہ اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق شہباز شریف نیب کیسز اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت لندن روانہ ہونگے۔شہباز شریف دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔
شہباز کا ویزا