خیبر پختونخوا میں شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث 6افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

خیبر پختونخوا میں شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث 6افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز آندھی کے باعث گھروں کی چھتیں گر گئیں خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز آندھی کے باعث بی آر ٹی بس اسٹیشن کی چھتیں اکھڑ گئیں جس کے باعث بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کو شدید نقصان پہنچا صوابی میں دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی بیر بالا، نوشہرہ، خیبر، جمرود مردان فقیر ڈی آئی خان بارش کے باعث مختلف حادثات کے دوران چھ سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ پشاور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 17زخمیوں کو لایا گیا اور12زخمیوں کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا جبکہ چغر مئی میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ریسکیو 1122مختلف مقامات پر خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان و دیگر وزراء نے جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔