نوجوان لڑکی کی لاش تین لڑکے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے لیکن جب پولیس تحقیقات کیں تو لڑکی کون تھی؟ جانئے

نوجوان لڑکی کی لاش تین لڑکے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے لیکن جب پولیس ...
نوجوان لڑکی کی لاش تین لڑکے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے لیکن جب پولیس تحقیقات کیں تو لڑکی کون تھی؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہدرہ کے ہسپتال سے ملنے والی نوجوان لڑکی لاش کی شناخت ہو گئی ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقرا سعید نامی 22 سالہ لڑکی کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آئی تھی جہاں اسے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو تین لڑکے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے لڑکی کی شناخت کر لی ہے جبکہ ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے تینوں لڑکوں کی بھی شناخت ہو گئی ہے جن میں حسن ،عمر اور عثمان شامل ہیں ۔پولیس نے تینوں لڑکوں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ حسن اور عمر نے پہلے ہی ضمانت کرا رکھی ہے ۔

اقرا سعید کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی تاہم پولیس کا کہناہے کہ ان کے والد کو لاہور بلا لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق واضح ہو سکیں گے ۔

مزید : جرم و انصاف