اقراسعید کی موت کس طرح ہوئی اور وہ تینوں لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا کام کر رہی تھی؟ پولیس نے تحقیقات میں پتا لگا لیا

اقراسعید کی موت کس طرح ہوئی اور وہ تینوں لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا کام کر رہی ...
اقراسعید کی موت کس طرح ہوئی اور وہ تینوں لڑکوں کے ساتھ مل کر کیا کام کر رہی تھی؟ پولیس نے تحقیقات میں پتا لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی نوجوان لڑکی کی پراسرار مو ت کا معمہ حل ہو گیاہے اور پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو ماڈل اقراسعید کے فون میں سے اہل معلومات مل گئیں ہیں جس سے پتا چلتاہے کہ اقرادراصل حسن ، عثمان اور عمر کے ساتھ رابطے میں تھی ۔ پولیس کا کہناہے کہ تینوں لڑکے گلشن راوی کے رہائشی ہیں اور لڑکی نے تینوں لڑکوں کے ساتھ مل کر آئس کا نشہ کیا تاہم نشے کے باعث لڑکی کی حالت خراب ہو گئی اور وہ اسے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کا کہناہے کہ لڑکی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم عثمان ، حسن اور عمر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کر لی ہیں تاہم لڑکی سے زیادتی کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو سکے گا ۔