وزیراعظم آج کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات میں شرکت کریں گے

وزیراعظم آج کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات میں شرکت کریں گے
وزیراعظم آج کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات میں شرکت کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان(آج)جمعہ کو کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات میں شرکت کریں گے،سرکاری ٹی وی سے اس ٹیلی تھون کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  وزیراعظم عمران خان جمعۃ المبارک شام 5 بجے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون کریں گے۔وزیراعظم جمعہ کی شام براہ راست ٹیلی تھون کریں گے،سرکاری ٹی وی سے اس ٹیلی تھون کو براہ راست نشر کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مخیر حضرات اپنے عطیات کرونا ریلیف فنڈ میں نیشنل بنک کے دئے گئے اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں،اس فنڈ سے بندش کی زد میں آنے والے شہریوں کی دیکھ بھال ممکن ہوپائے گی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -