کراچی کے کس علاقے میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟تشویشناک خبر آگئی

کراچی کے کس علاقے میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟تشویشناک خبر آگئی
کراچی کے کس علاقے میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟تشویشناک خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے شہر قائد کے دو اضلاع دیگر کی نسبت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان اضلاع میں وسطی اور شرقی شامل ہیں۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ضلع شرقی کے ہیں جن کی تعداد 178 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ دوسرے نمبر پہ ضلع وسطی کے متاثرین ہیں جو 141 ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے کم کیسز ضلع کورنگی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی کے متاثرین کی تعداد 38 ہے۔انہو ں نے کہا کراچی میں سب سے زیادہ متاثرین گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔ گلشن اقبال میں متاثرین کی تعداد 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں صدر سے 109، نارتھ ناظم آباد سے 64، جمشید ٹاو¿ن سے 42، ملیر سے 41، نارتھ کراچی سے 30 اور اورنگی ٹاو¿ن سے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -