خود کورونا فنڈ قائم کرنے والے پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلیے 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان

خود کورونا فنڈ قائم کرنے والے پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلیے 30 ...
خود کورونا فنڈ قائم کرنے والے پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلیے 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلیے 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سارک سیکرٹریٹ کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سارک فنڈ کا استعمال تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ہونا چاہیے،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سیکریٹری جنرل سارک کو فون پر آگاہ کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سارک کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سارک ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ ملے۔