لاہور کا وہ علاقہ جہاں کورونا کے 9 کیس سامنے آنے پر پورا محلہ سیل کردیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) کورونا کے وار جاری، سکندریہ کالونی میں کورونا کے 9 کیس سامنے آنے پر علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا, نجی ٹی وی چینل کے مطابق متاثرہ شخص سندھ سے بطور مہمان آیا تھا اور اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔
مقامی ٹی وی چینل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ سکندریہ کالونی کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے۔ انتظامیہ نے سکندریہ کالونی کو ریڈ اور یلیو زون میں تقسیم کر دیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کہتے ہیں سکندریہ کالونی میں کورونا کے 9 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں پر 80 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،57 فیملیز کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، کل 9 کیسز کورونا کے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کو ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ اب یہ 14 دن کے لیے گھروں میں رہیں گے جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جو جو نیگیٹو آتے جائیں گے انہیں باہر نکال دیا جائے گا ۔
ٹائیگر فورس ممبر نے بتایا کہ یہاں پر تین چار دن پہلے سے باتیں گردش کررہی تھیں کہ عبدالرزاق نامی شخص جو کہ کافی دن سے بیمار ہے اس کا پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ ہوا اور اس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ پولیس نے علاقے کے لوگوں کی ٹیسٹنگ کروائی، اہل خانہ کی ٹیسٹنگ کروائی تو مزید 9 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔