این اے 75 ڈسکہ، ضمنی انتخاب آج ہوگا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) میں زور کا جوڑ پڑے گا

این اے 75 ڈسکہ، ضمنی انتخاب آج ہوگا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) میں ...
این اے 75 ڈسکہ، ضمنی انتخاب آج ہوگا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) میں زور کا جوڑ پڑے گا

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب آج منعقد ہوگا۔اس سے قبل ہونے والے الیکشن کو دھاندلی اور امن وامان کی صورتحال کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پیپلزپارٹی نے الیکشن سے ایک روز قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کا  یہ حلقہ توجہ کا مرکز  بنا ہوا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سے حلف لیا گیا ہے۔

پولیس  اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پاک فوج کےدستے بھی سیکیورٹی کے لیے موجود ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملے کے لیے ایس او پیز جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ  پریزائیڈنگ افسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون ہوگا۔ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا۔این اے 75 کی سیٹ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رکن قومی اسمبلی  سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال  کے  باعث خالی ہوئی تھی۔حلقہ میں مجموعی طور پر 300 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -