اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 40سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سانپ گینگ گرفتار 

 اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 40سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سانپ گینگ ...
 اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 40سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سانپ گینگ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 40سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے سربراہ سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 13لاکھ روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے سانپ کے نام سے ڈکیت گینگ بنا رکھا تھا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے محرر فرحان عمر کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔