گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بڑا اقدام

گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بڑا اقدام
گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بڑا اقدام

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل گداگری کے خاتمے کیلئے گرینڈ ریسکیو آپریشن  کرتے ہوئے 50 گداگر بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد  کے مطابق رمضان المبارک میں بھی گداگروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہاٹ سپاٹ پر وارننگ ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔پولیس کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کے دوران 50 کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔کیمپس پل، گلبرگ میں مارکیٹ، جوہر ٹاؤن،  اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ،  مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔انسداد گداگری مہم کے لیے خصوصی ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی۔ رمضان المبارک سے قبل انسداد گداگری مہم کے تحت روزانہ کی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں ۔تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں کو سڑکوں پر لاوارث چھوڑنے کی بجائے بیورو میں رکھا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -