تخت بھائی،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،3 گرفتار
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ کی خصوصی احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ لوندخوڑ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں ملوث 03 ملزمان محمداکبر، فضل خالق اور محمد اسلم ساکنان ہاتھیان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے داو پر لگائی گئی رقم مبلغ 27 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد ہوکر گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔