ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کرلی ۔تمام360پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ11ہزار821ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 87ہزار 824ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ ن کی امید وار 23ہزار997ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئی ہیں۔

اس سے قبل پولنگ کا سلسلہ جاری رہا جو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہی ۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ۔حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طورپرموجودرہیں گی۔سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -