ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں ،فواد چوہدری
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بھی غلطیاں کی ہیں لیکن ن لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔ نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا، اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں۔
ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں #NA75Daska
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2021