”ہم جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ۔۔“تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے واضح اعلان کر دیا 

”ہم جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ۔۔“تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ...
”ہم جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ۔۔“تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے واضح اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے بنا رہے ہیں ، جہانگیر ترین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض کا کہناتھا کہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں ، ہم بلیک میلر نہیں ہیں ، جہانگیر ترین کو جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے ، جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنے والے عمران خان اور پارٹی کے خلاف سازش کر رہے ہیں ، ہمارے لیڈر اور کپتان عمران خان ہیں ، عمران خان کے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -