’ آج ڈسکہ میں دھند نہیں ہو گی لیکن ۔۔“این اے 75 ضمنی انتخاب ، سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن بیان جاری کر دیا 

’ آج ڈسکہ میں دھند نہیں ہو گی لیکن ۔۔“این اے 75 ضمنی انتخاب ، سینئر صحافی حامد ...
’ آج ڈسکہ میں دھند نہیں ہو گی لیکن ۔۔“این اے 75 ضمنی انتخاب ، سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمن انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا اور اس مرتبہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میںآئے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آج ڈسکہ میں دھند نہیں ہوگی البتہ دھول اُڑنے کا کافی خطرہ ہے اس لئے دھول اور کورونا سے بچاو کے لئے سب ماسک پہن کر نکلیں شکریہ۔“ 


 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسجد علی مہلی اور مسلم لیگ(ن) کی نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔گزشتہ انتخاب میں بے ضابطگیاں اور قانونی کی خلاف ورزیاں سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا ۔ 23 پریزائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے معاملے نے پورے انتخاب کو مشکوک کر دیا تھا اور صبح جب وہ نتائج کے ساتھ پہنچے تو بتایا کہ دھند کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور کچھ کا کہناتھا کہ وہ سو گئے تھے ۔
 الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -