اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات ...
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے رمضان المبارک کیلئے عدالتی اوقات کار جاری کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان میں پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 9 سے ڈیڑھ بجے سماعت ہوگی ،ہائیکورٹ میں جمعہ صبح 9 سے دن ساڑھے 12 بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دفاتر صبح 9 بجے سے دن اڑھائی بجے تک کھلے ہوں گے،ضلعی عدالتوں میں پیر سے جمعہ صبح 9 سے دن اڑھائی بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی۔