نوازشریف اور شہبازشریف نے جہانگیر ترین کو ڈیل کی پیشکش کی تو انہو ں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

نوازشریف اور شہبازشریف نے جہانگیر ترین کو ڈیل کی پیشکش کی تو انہو ں نے آگے سے ...
نوازشریف اور شہبازشریف نے جہانگیر ترین کو ڈیل کی پیشکش کی تو انہو ں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بند ی کیلئے دو بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیر ترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رابطے پچھلے کئی ماہ سے جاری ہیں ، لندن پلان بھی بنایا گیا،نوازشریف نے جہانگیر ترین کو ملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا،نوازشریف نے پیغام حسین نواز کے ذریعے بھیجا جس میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی ۔
شہبازشریف نے جیل جانے سے قبل معاملات طے کرنے کا پیغام بھیجا،شہبازشریف نے قابل اعتماد شخص کے ذریعے ڈیل کی پیشکش کی ،لیگی قیادت کے رابطے جہانگیر ترین کی لندن موجودگی کے دوران ہوئے ،حسین نواز نے لندن جبکہ شہبازشریف نے پاکستان میں معاملات طے کرنے کاکہا۔
ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیر ترین کے ساتھیوں کاساتھ چاہتی تھی ،نوازشریف نے رابطے کی کوشش سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنے کاکہا،
جہانگیرترین نے جواب میں کہاکہ نوازشریف کی نااہلی میں کردارادا کیا ،نوازشریف سے ملاقات کیسے کرسکتا ہوں۔جہانگیرترین نے کہاکہ سیاست کیلئے نااہل ہو چکا، اب پارٹیاں بدلنے کی عمر نہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا،پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطے سینیٹ الیکشن کے دوران بھی کئے گئے ،ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی جہانگیر ترین کی کمپنی کے جہاز میں مہم چلاتے رہے رہے ،اسی جہاز میں عمران خان بھی اپنی انتخابی مہم چلا چکے ہیں ،آصف زرداری کے قریبی دوست اوراہم رہنما جہانگیرترین سے اب بھی رابطے میں ہیں،جہانگیر ترین نے جواب دیا خودسیاست کرسکتا ہوں نہ بیٹے کو لانا چاہتاہوں۔