ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی غیر یقینی،ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، رانا ثنا اللہ

ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی غیر یقینی،ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ...
ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی غیر یقینی،ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی غیر یقینی ہے، این این اے 75پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے،ن لیگ آج بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
نجی ٹی وی سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ جھوٹ بولنا اور جھوٹے پر و پیگنڈے کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، آج الیکشن کمیشن کی عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان پر پوری نظر ہے اس لئے وہ پہلے جیسی حرکت نہیں کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن سے اپیل کروں گا کہ چور چوری سے جاتاہے ہیرہ پھیر ی سے نہیں جاتا اس لئے گنتی کے عمل کی کڑی نگرانی یقینی بنائے،آج پولنگ کے عمل میں ابھی تک حکومت کا کوئی اشارہ نہیں چل سکا ہے،ابھی تک پولنگ ٹھیک ہورہی ہے اس کے بعد گنتی کے عمل یہ ووٹ چور حکومت ہیر اپھیرا کرسکتی ہے۔ ا گر الیکشن کمیشن ووٹ چوری کے عمل کو ناکا م بنانے میں کامیاب ہوگیا توجو بھی نتیجہ آیا سب کو قبول ہوگا۔

مزید :

قومی -