وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان پریڈ کے چار روز بعد کورونا کا شکار ہونے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے وبا کو شکست دیدی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،پرویزخٹک کاکہناہے کہ صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے چار روز بعد صدرمملکت عارف علوی اور وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ صدر مملکت کی اہلیہ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی۔