اٹلی کے 6 علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ 

اٹلی کے 6 علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ 
اٹلی کے 6 علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان )پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے خوفناک جاری ہیں جب کہ دنیا کے کچھ ممالک میں صورتحال بہتر ہونے پر اب لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی جا رہی ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے علاقوں میں نافذ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی گئی ہے جب کہ برازیل کے شہر ساو پالو میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں میں پیر سے نرمی کی جائے گی ۔اسی طرح میکسیکو میں اپریل کے آخر سے سال سے زائدع عمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوگی۔

ادھر فائزر بایو این ٹیک نے امریکی ریگولیٹرز سے 12سے 15سال کے افراد میں ویکسین کے استعمال کی اجازت طلب کر لی ہے ۔ فائزر کمپنی نے کورونا ویکسین کے 12سے 15سال کی عمر کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کا اعلان مارچ میں کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئر لینڈ یورپ میں داخلے پر لازمی قرنطینہ کرانے والا واحد ملک ہے ، آئر لینڈ میں آنے والوںکیلئے قرنطینہ کا نفاذ 15 اپریل سے ہوگا جب کہ آئر لینڈ میں داخلے پر لازمی قرنطینہ کرنے والے ممالک میں امریکا ، فرانس ، اٹلی،پاکستان ، بنگلہ دیش ، کینیڈا شامل ہیں ۔

دوسری جانب پاناما نے چین کی کورونا ویکسین اسینو ویک کے استعمال کی اجازت دے دی ۔

مزید :

بین الاقوامی -