لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنماتہمینہ دولتانہ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تہمینہ دولتانہ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 164 وہاڑی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا 12 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،طاہر اقبال چودھری کی کامیابی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔