سعودی حکومت نے غداری کے مرتکب تین فوجی اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی

سعودی حکومت نے غداری کے مرتکب تین فوجی اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی
سعودی حکومت نے غداری کے مرتکب تین فوجی اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے غداری کرنے والے تین فوجی اہلکاروں کوموت کی سزا دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سز ا پانے والوں میں فرسٹ سولجر محمد بن احمد بن یحی عکام، فرسٹ سولجر شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور فرسٹ سولجر حمود بن ابراہیم بن علی الحازمی شامل ہیں۔ سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تینوں اہلکار وں پر غداری کے الزامات ثابت ہوگئے تھے، اور مذکورہ افراد کو ان کی عسکری حیثیت کی بنا پر اور شرعی و قانونی تقاضے کی بنیاد پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مذکورہ افراد نے وطن کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمن کے ساتھ تعاون کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا، انہوں نے عدالت کے سامنے جرم کا اقرار کیا اور شواہد سے بھی الزام ثابت ہوا ہے۔