ٹک ٹاک سٹارکنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا 

ٹک ٹاک سٹارکنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا 
ٹک ٹاک سٹارکنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنول آفتاب کا ڈرامہ ’اوئے موٹی‘ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا جس میں ان کے ساتھ بطور ہیرو فرقان قریشی نظر آئے۔ٹک ٹاکر کے ایک قسط پر مبنی ڈرامے میں مداح کنول آفتاب کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’اوئے موٹی‘ سماجی پہلوو¿ں پر مبنی ایک قسط کا ڈرامہ ہوتا ہے، ’اوئے موٹی‘ کی اب تک 9 مختلف اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ کنول آفتاب ذوالقرنین سکندر کے ساتھ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا جاتا ہے ، ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی دن زیرگردش رہی تھیں۔

مزید :

تفریح -