آسٹریا کے وفاقی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

آسٹریا کے وفاقی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ...
آسٹریا کے وفاقی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

  

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے وفاقی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کے 75 سالہ وفاقی صدر الیگزنڈر وان ڈیر بیلن کو جمعہ کی شام ویانا شہر کے امپسٹرا ٹاو¿ن (تیسرا ضلع) میں پہلی کورونا ویکسین لگائی گئی۔ آسٹرین صدر جمعہ کی شام بغیر پروٹوکول کے اپنی اپوائنٹمنٹ کے مطابق صحت کے مراکز پہنچے تو انہیں اپنی باری پر ویکسین لگائی گئی۔وین ڈیر بیلن نے اپنی ایک ویڈیو پیغام اور ٹویٹر پر کہا کہ ویکسین لگواتے وقت تھوڑی سی چبن تھی اور وہ جلد ختم ہو گی مگر آگے زندگی آسان ہو گی۔اب ایک اچھا احساس ہے اور ویکسینیشن سے سیکیورٹی ملتی ہے مجھے امید ہے کہ جلد ہی کافی حد تک آسٹریا میں ویکسین آجائے گی تاکہ جو بھی چاہے اسے ویکسین لگائی جاسکے۔ کیوں کہ ہر ویکسینیشن کا شمار زندگی معمول پر لانے میں معاون ہوتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی جلد دوبارہ ملنے اور ایک ساتھ بیٹھ کر اور بلاوجہ بات چیت کرنے کے قابل ہو سکیں۔

75 سال کی عمر میں صدر وان ڈیر بیلن اب اس عمر کے گروپ میں آتے ہیں جو اب ویکسی نیشن آرڈر کرکے لگوا سکتا ہے ویانا میں ویکسینیشن پلان کے مطابق وہ تمام افراد جو 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں یعنی 1946 یا اس سے زیادہ عمر میں پیدا ہوئے وہ فی الحال ویکسین لگوانے کے حقدار ہیں۔ وفاقی صدر 1944 میں پیدا ہوئے تھے۔ امپسٹراس ٹاو¿ن تیسرے ضلع ویانا شہر میں وفاقی صدر کو محکمہ صحت کے حکام نے ویکسین لگوانے کو اپنی باری پر تفویض کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -