جنوبی کوریا سال 2032 تک 120 جنگی طیارے بنائے گا

جنوبی کوریا سال 2032 تک 120 جنگی طیارے بنائے گا
جنوبی کوریا سال 2032 تک 120 جنگی طیارے بنائے گا

  

 کوریا (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے صدر مون جےان نے جمعہ کے روز اپنے پہلے لڑاکا طیارے KF21 کی افتتاحی تقریب کے دوران سال 2032 تک 120 لڑاکا طیارے بنانے کا اعلان کیا۔ 

صدر نے اس کارنامے کے پیچھے انجینئرز اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کارنامے نے جنوبی کوریا کے دفاع کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ اس لڑاکا طیارے کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ 2022 میں شیڈول ہے. اس کارنامے کے ساتھ جنوبی کوریا لڑاکا طیارے بنانے والا دنیا کا آٹھواں ملک بن گیا ہے. اس طیارے کے 65فیصد پرزے جنوبی کوریا میں ہی بنائے گئے ہیں. 2015 میں انڈونیشیا کے ساتھ شراکت میں 7.9 بلین ڈالر کے اس منصوبے پر کام کرنا شروع کیا گیا. انڈونیشیا نے لاگت کا 20 فیصد فنڈ دینے اور مجموعی طور پر 170 جیٹ طیاروں میں سے 50 حاصل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -