اٹلی کے وزیر نے آئندہ ماہ کوروناپابندیوں میں خاطر خواہ نرمی کی نوید سنا دی
میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی علاقائی امور کے وزیر ماریاسٹیلا گیلمینی نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلے مہینے کورونا پابندیوں میں خاطر خواہ نرمی کے ساتھ اٹلی معمول کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیلمینی نے بتایا کے معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے مئی اک اہم مہینہ ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ کچھ سرگرمیاں اور کاروبار جو اس وقت بند ہیں اس ماہ کے آخر میں دوبارہ شروع ہوسکیں گے۔وزیر سیاحت ماسیمو گاروگلیہ نے کہا کہ کاروباری اداروں کو تیاری کے لیے وقت دینا ضروری ہے تا کہ COVID-19 پابندیوں میں نرمی کے بعد وہ اپنی کاروباری سرگرمی آرام سے شورع کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کے کوویڈ 19 کے اعداد و شمار کی نگرانی ضروری ہے انہی اعداد و شمار کی بنیاد پر ، جتنی جلدی ممکن ہو کاروباری سرگرمیوں کو کھولا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 جون ہماری قومی تعطیل ہے اور یہ دوبارہ کھلنے کی تاریخ ہوسکتی ہے۔