والدہ اور بھائی کے بعد معروف شاعرہ کا بھی کورونا سے انتقال، انتہائی افسوسناک تفصیلات

والدہ اور بھائی کے بعد معروف شاعرہ کا بھی کورونا سے انتقال، انتہائی افسوسناک ...
والدہ اور بھائی کے بعد معروف شاعرہ کا بھی کورونا سے انتقال، انتہائی افسوسناک تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف نوجوان شاعرہ کرن وقار کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کرن وقار گزشتہ کئی روز سے لاہور کے ہسپتال میں داخل تھیں جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔ چونتیس سالہ شاعرہ نے سوگواران میں ایک شیر خوار بیٹی چھوری ہے۔ ان سے قبل ان کی والدہ اور بھائی بھی کورونا کے باعث ہی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے ادبی اور صحافتی حلقوں نے کرن وقار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔