چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی ، وزیر اعلی عثمان بزدارکی انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری

چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی ، وزیر اعلی عثمان بزدارکی انتظامیہ کو سخت ...
چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی ، وزیر اعلی عثمان بزدارکی انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار سرگرم عمل، انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری کردیں گئیں ہیں ،صوبے میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اور چینی کے نرخ میں تیزی سے کمی کا رحجان جاری ہے، وزیر اعلی آفس اورچیف سیکرٹری آفس میں چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کر کے چینی اور دیگر اشیاء کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیں گے، صوبائی وزرا ء اور صوبائی سیکرٹری بازاروں کے دورے کر کے روزانہ رپورٹ پیش کریں گے -

وزیر اعلی عثمان بزدار  نے بتایاکہ مارکیٹوں میں چینی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائیں گے،چینی کا ایکس مل نرخ 80 روپے اور مارکیٹ ریٹ 85 روپے کلو تک ہے ،رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہو گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس عزم کااظہار کیاکہ مہنگائی چیلنج ہے لیکن ختم کرکے دم لیں گے، کسی کو غریب آدمی کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،آٹا،چینی اور دیگرضروری اشیاء کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بازاروں میں مہنگائی کے ازالے کے لئے اقدامات کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں ،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کوشاں رہیں گے، پنجاب میں آج سے رمضان بازار وں کا آغاز کردیا جائے گا،رمضان بازاروں میں تین سال پرانے نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں گی،چینی کی قیمت میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔