رحمان ملک کی حکومت سے ملک کے ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل

رحمان ملک کی حکومت سے ملک کے ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل
رحمان ملک کی حکومت سے ملک کے ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائنٗ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر  رحمان ملک نے حکومت سے ملک کے ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر عوام خاندان کو اتنی مہنگی ویکسینیشن برداشت نہیں کر سکتی،حکومت ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  کورونا وائرس کی تیسری لہر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے ، پہلے کہ چکا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر اس سے پہلے کی دو لہروں کے مقابلے میں زیادہ مہلک ہوسکتی ہے،عوام سے اپیل ہےکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ہر شہری پر فرض ہے کہ ماسک پہنیں ، اجتماعات سے اجتناب کریں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں، ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسینیشن سے کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ ممکن ہے۔

حمان ملک نےکہا کہ بزرگ شہریوں کے علاوہ ، صرف وہی نجی طور پر ویکسین لے رہے ہیں جو قیمت برداشت کرسکتے ہیں، زیادہ تر عوام خاندان کو اتنی مہنگی ویکسینیشن برداشت نہیں کر سکتی ہے،ویکسین کے اخراجات حکومت کو برداشت کرنا ہونگے۔

مزید :

کورونا وائرس -