برطانوی لڑکی کی مکڈونلڈز سے خریداری، جب کیک کھالیا تو بیگ سے ایسا وارننگ لیٹر برآمد کہ ہنسی چھوٹ گئی

برطانوی لڑکی کی مکڈونلڈز سے خریداری، جب کیک کھالیا تو بیگ سے ایسا وارننگ ...
برطانوی لڑکی کی مکڈونلڈز سے خریداری، جب کیک کھالیا تو بیگ سے ایسا وارننگ لیٹر برآمد کہ ہنسی چھوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک لڑکی مکڈونلڈز سے کھانے کی اشیاءخریدکر گھر لے گئی۔ وہاں جب اس نے بیگ کھولا تو اس میں سے ایسا وارننگ لیٹر برآمد ہو گیا کہ لڑکی دنگ رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈینی جورڈن نامی اس لڑکی کا تعلق برطانیہ کے شہر ڈربی سے ہے، جس نے سینٹ پیٹرز سٹریٹ میں واقع مکڈونلڈزبرانچ سے خریداری کی اور گھر پہنچی تو کیا دیکھا کہ مکڈونلڈز کے عملے کی طرف سے بیگ میں ایک خط بھی رکھا گیا ہے جس میںکیک کے متعلق عجیب و غریب وارننگ لکھی ہوئی تھی۔
18ڈینی جورڈن نے بتایا کہ اس خط پر مکڈونلڈز کے عملے کے کسی فرد نے یہ خط لکھ کر میرے بیگ میں ڈال دیا تھا تاہم یہ خط میں نے اس وقت دیکھا جب میں کیک کھا چکی تھی۔ اس کیک پر ہاتھ سے لکھا گیا تھا کہ ’ہم بہت معذرت خواہ ہیں کہ یہ ڈونٹ تاحال منجمد ہے۔ برائے مہربانی اسے کھانے سے پہلے چند گھنٹے انتظار کریں۔ شکریہ۔“ڈینی کا کہنا تھا کہ بیگ میں سے یہ وارننگ لیٹر مجھے کیک کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ملا، جسے پڑھ کر پہلے تو میں حیران ہوئی مگر بعد ازاں میرے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا کہ جس کیک کو میں کھا چکی ہوں، اب اسے کھانے کے لیے چند گھنٹے انتظار کیسے کروں۔میں نے اس خط کی تصویر ٹوئٹر پر مکڈونلڈز کو ٹیگ کرکے پوسٹ کی ہے تاہم تاحال ان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

مزید :

برطانیہ -