جسم میں پانی کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے آسان طریقے

جسم میں پانی کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے آسان طریقے
جسم میں پانی کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کے سبب انسان کا وزن تو بڑھتا ہی ہے، مگر جسم میں پانی کی مقدار بڑھنے سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے۔ اب ماہرین نے اس طریقے سے بڑھنے والے وزن کوکم کرنے کے کچھ آسان طریقے بتا دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں 60فیصد تک پانی ہوتا ہے جو ہمارے خلیوں اور بافتوں وغیرہ میں موجود ہوتا ہے۔ کئی ایسے عارضے ہیں جن کی وجہ سے انسانی جسم اضافی پانی اپنے اندر جمع کرنا شروع کر دیتا ہے اور اسے پیشاب کی صورت جسم سے باہر نہیں نکالتا۔ اس صورت میں اس شخص کا جسم پھول جاتا ہے اور اس کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انسان کے جسم میں پانی کی اضافی مقدار جمع ہونے کا سبب نمک اور کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال، ڈی ہائیڈریشن، حیض کے ہارمونز، برتھ کنٹرول ہارمونز، کورٹیسول لیول اور کئی طرح کی ادویات کا استعمال ہو سکتا ہے۔ یہ عوامل جسم کو پانی ذخیرہ کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ تاہم اس پر فکرمند ہونے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اپنی خوراک میں نمک اورکاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم کر دیں۔مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں اور جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ اپنی خوراک میں پوٹاشیم کو بڑھائیں۔ اس مقصد کے لیے کیلا، آلو، پالک اور دیگر ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش کو اپنا شعار بنائیں۔ ورزش جہاں موٹاپے سے بڑھنے والے وزن کو کم کر سکتی ہے وہیں جسم میں اضافی پانی جمع ہونے کے سبب بڑھنے والے وزن کو بھی کم کر سکتی ہے، کیونکہ ورزش سے ہر طرح کے جسمانی افعال بہتر ہوتے ہیں اور جسم اضافی پانی ذخیرہ کرنا ترک کر دیتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -