وزیر اعظم کی جہانگیر ترین کو مذاکرات کی دعوت، آگے سے کیا جواب ملا؟ ایسا دعویٰ کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

وزیر اعظم کی جہانگیر ترین کو مذاکرات کی دعوت، آگے سے کیا جواب ملا؟ ایسا دعویٰ ...
وزیر اعظم کی جہانگیر ترین کو مذاکرات کی دعوت، آگے سے کیا جواب ملا؟ ایسا دعویٰ کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے آگے سے شرائط پیش کردی ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وقار ستی نے لکھا "وفاقی دارالحکومت میں یہ خبرگرم ہے کہ وزیراعظم صاحب نے شاہ محمود قریشی کے ذریعے جہانگیر ترین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم جہانگیر ترین نے اس کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ اب دیکھیں یہ آپس میں ایک دوسرے کو این آر او دے دیں گے یا کہانی مزید آگے چلے گی؟ اگر ایسا نہ ہوا تو ہر گزرتا لمحہ نئی نئی خبروں کا ہوگا۔"

خیال رہے کہ جہانگیر ترین شوگر سکینڈل کی وجہ سے اس حکومت کے زیر عتاب ہیں جس کو قائم کرنے میں انہوں نے دن رات ایک کیا تھا۔ گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے یہ سوال پوچھا تھا کہ وہ تو دوست تھے تو انہیں دشمن کیوں بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھا تھا جسے ان کا پاور شو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -