خاتون کو سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

خاتون کو سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
خاتون کو سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستانی آن لائن)بادامی باغ کے علاقہ میں 40سالہ خاتون کو سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خالدہ بی بی اپنے والدین کے گھر تھی جب اسکا سابقہ شوہر سرور خان ملنے آیا،اس دوران ان میں  تلخ کلامی  ہوئی جس پر  سرور خان نے پسٹل سے  فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد قبضہ میں لے لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے،جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

مزید :

جرم و انصاف -