بابر اعظم نے میچ میں جیت کی وجہ بتا دی 

بابر اعظم نے میچ میں جیت کی وجہ بتا دی 
بابر اعظم نے میچ میں جیت کی وجہ بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر بابر اعظم نے محمد رضوان کو جیت کی وجہ قرار دے دیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ون ڈے سیریز جیتنے سے اعتماد ملا اور اسی اعتماد کے ساتھ آج کے میچ میں جیت ملی جس کا کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے دوران پہلے چھ اوورز میں پلاننگ کے مطابق گیند بازی نہیں ہوئی لیکن آخری پانچ اوورز اچھے گزرے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ مزید بڑا ٹارگٹ نہ دے سکی ۔کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے اچھی اننگ کھیلی جس کی وجہ سے کامیابی ملی ۔

مزید :

کھیل -