مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینیئرقیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا اور پیر کو پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان عوامی نیشنل پارٹی کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

مزید :

قومی -