فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا ...
فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا اوربےبنیاد مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ آج تک متعلقہ تھانے کے کسی اہلکارنے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں شہری کی درخواست پر محسن شاہ نواز رانجھا سمیت پانچ افراد کے خلاف فراڈ،جعلسازی اور دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ مدعی کے مطابق محسن شاہ نواز اور اور دیگر ملزما ن نے بیرون ملک خاتون کا پلاٹ جعلی اتھارٹی لیٹر پر فروخت کرکے ایک کروڑ سے زائد رقم وصول کی ہے۔

مزید :

قومی -