این اے 75 ضمنی الیکشن، جن پولنگ سٹیشنز پر پچھلی بار ن لیگ ہاری ، اب وہاں کیا صورتحال ہے؟ عطا تارڑ کا بڑا دعویٰ

این اے 75 ضمنی الیکشن، جن پولنگ سٹیشنز پر پچھلی بار ن لیگ ہاری ، اب وہاں کیا ...
این اے 75 ضمنی الیکشن، جن پولنگ سٹیشنز پر پچھلی بار ن لیگ ہاری ، اب وہاں کیا صورتحال ہے؟ عطا تارڑ کا بڑا دعویٰ

  

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ این اے 75 کے جن پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ پچھلی بار ہاری تھی اس بار وہاں برابر ووٹ آئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلی بار جن پولنگ سٹیشنز پر ہم ہارے تھے، اس بار ان پر یا تو ہمیں فتح ہوئی ہے یا ہماری ہار کا مارجن بہت کم ہے جبکہ ایک پولنگ سٹیشن پر تو ہماری ایک ہزار کی بھی لیڈ ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ پر ہفتے کے روز دوسری بار ضمنی الیکشن ہوا جس کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق یہاں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی پر برتری حاصل ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -