سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اور سرجریز بند کردی گئیں

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اور سرجریز بند کردی گئیں
سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اور سرجریز بند کردی گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سات اضلاع میں کورونا کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور سرجری کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور سرجریز بند  کردی گئی ہیں۔ ان سات اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سرجریز ہی کی جائیں گی۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی اور سرجریز 10 روز کیلئے بند کی گئی ہیں تاہم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو او پی ڈیز کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -