کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بھی بول پڑے

کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بھی بول پڑے
کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بھی بول پڑے

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم غیبریس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے امیر ممالک کو نوازا اورغریب کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امیر اور غریب ممالک کے درمیان کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم میں چونکا دینے والا عدم توازن ہے۔امیر  ممالک میں ہر چار میں سے ایک فرد کے لیے کورونا ویکسین مل گئی ہے جب کہ غریب ممالک میں ہر 500 میں سے صرف ایک فرد کے لیے ویکسین ملی ہے۔

  ہمیں امید تھی کہ اس سال مارچ کے آخر تک کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں غریب ممالک کو موصول ہوجائیں گی لیکن اب تک صرف 3 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں فراہم کی جاسکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -