روزہ دکھاوا نہیں ربِ کائنات سے عہد ہے

روزہ دکھاوا نہیں ربِ کائنات سے عہد ہے
روزہ دکھاوا نہیں ربِ کائنات سے عہد ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر :آفتاب شاہ

ایک مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ روزے جیسی عظیم عبادت کے لیے لطیفے گھڑے اور عرب کے جہلاء کی طرح اس پر خوش ہو

بھوک کو موت سے تشبیہ دینا اور افطاری کے وقت کا بار بار ذکر کرنا بھی ایک مومن کی نشانیوں میں سے نہیں ہے

شاید ایک مسلمان یہ بات سمجھ نہیں پاتا کہ روزہ کوئی دکھاوا نہیں ہے

بلکہ ربِ کائنات سے ایک عہد ہے

جس میں اس کے قوانین کو خود پر لاگو کرکے صلہ کی تمنا رکھی جاتی ہے

مذاق دنیاوی طور پر تو سجتا ہے

لیکن اللّٰہ کی حدود میں مذاق کسی طور پر بھی جائز نہیں

کیونکہ یا تو  روزہ کی برکت اور حد برقرار رہے گی

یا پھر گھٹیا مذاق کے ماحول کا چرچا ہوگا ۔

 کتاب" آفتابیات" سے اقتباس