ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈایبل 2 کا نیا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)2010میں ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دی ایکسپینڈ ایبل کے سیکوئل دی ایکسپنڈایبل ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کررہے ہیں جن میں سلوسٹر اسٹالون کے علاوہ بروس وِلس، آرنلڈ شیوارزنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم اور وین ڈیم شامل ہیں۔فلم کے پہلے حصے میں جہاں سلوسٹر اسٹالون فوجیوں کے گروہ کی سربراہی کرتے اور جنوبی امریکا میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے نظر آئے وہیں دوسرے حصے میں وہ اپنے مخالف گروہ سے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے میں مصروف نظر آئیں گے۔