عوام اپنی حفاظت خود کریں، اب کوئی حکومت ان کی حفاظت کو نہیں آئے گی: خورشید شاہ
سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا زور صرف ٹیکس اور قیمتیں بڑھانے پر ہے۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حکومت کی خاموشی پر احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی حفاظت خود کریں، اب کوئی حکومت ان کی حفاظت کو نہیں آئے گی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر آل پارٹیز کانفرنس عمران خان کی وجہ سے ملتوی ہوئی کیونکہ عمران خان کی سیف اینیمل کانفرنس میں جانانھا جبکہ یہ سیف ہیومین کانفرس تھی۔ ایم کیو ایم کے بیک وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطوں پر ان کا کہنا تھا کہ متحدہ دو کشتیوں پر سوار نہ ہو۔ یہ سیاست ہے کوئی اللہ دتہ کا چھابہ نہیں کہ ریوڑیاں بانٹی جائے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے اسلام کے دائرے میں نہیں آتے۔ بیس کروڑ عوام کو اپنا خوف دور کر کے کراچی سے خیبر تک دہشتگردوں کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔