داؤد ابراہیم اور حافظ سعید دو ،مذاکرات کر لو:بی جے پی کا مطالبہ

داؤد ابراہیم اور حافظ سعید دو ،مذاکرات کر لو:بی جے پی کا مطالبہ
داؤد ابراہیم اور حافظ سعید دو ،مذاکرات کر لو:بی جے پی کا مطالبہ

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پاکستان داود ابراہیم اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہیں کرتا اس وقت تک اسلام آباد سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے داود ابراہیم اور حافظ سعید کو ملک میں پناہ دے رکھی ہے،بی جے بی کے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پر دباو بڑھائے اور حکومت پاکستان سے اس وقت تک مذاکرات نہ کئے جائیں جب تک وہ داود ابراہیم اورحافظ سعید کو بھارت کے حوالے نہ کردے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...