افغان سفیر کی سمیع الحق سے اہم ملاقات، اشرف غنی کا پیغام پہنچایا

افغان سفیر کی سمیع الحق سے اہم ملاقات، اشرف غنی کا پیغام پہنچایا
افغان سفیر کی سمیع الحق سے اہم ملاقات، اشرف غنی کا پیغام پہنچایا

  



لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہمولانا سمیع الحق سے ملاقات کی جس میں افغانستان کے سفیر نے مولانا سمیع الحق کو افغان صدر اشرف غنی کا اہم پیغام پہنچایا۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق ملاقات ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ون ٹو ون ہوئی جس میں افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے ضمن میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق افغان سفیر 6 گھنٹے تک اکوڑہ خٹک میں موجود رہے، ملاقات کے دوران مولانا سمیع الحق نے افغان وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، بعد ازاںدارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ضلع میں حکومتوں کا کردار اپنی جگہ لیکن دونوں جانب سے علمائے کرامنے ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا ہے۔ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور افغان عوام کی کواہش ہے کہ مولانا سمیع الحق سمیت تمام علما اور مشائخ اس نازک گھڑی میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی وفات کے بعد افغانستان ایک اہم مو پر ہے لہٰذا ایسی صورتحال میں پاکستان اور افغانستان کے حکمرانوں اور افغان طالبان کو تدبر اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ مولانا سمیع الحق نے اسبات پر زور دیا کہ طالبان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کے بیشتر کمانڈرز اور جنگجو دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل ہیں اور مولانا سمیع الحق بھی طالبان کے استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...