ا مریکی نوجوان بھی مشرق کے نقش قدم پر چل پڑے،والدین کے ہمراہ رہنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا

ا مریکی نوجوان بھی مشرق کے نقش قدم پر چل پڑے،والدین کے ہمراہ رہنے کے رجحان ...
ا مریکی نوجوان بھی مشرق کے نقش قدم پر چل پڑے،والدین کے ہمراہ رہنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی)والدین کی خدمت کرنا مشرقی معاشرے میں اہم فریضہ سمجھاجاتاہے لیکن مغربی معاشروں میں جوانی کو پہنچتے ہی اولا د اپنے والدین سے علیحدہ ہونے کوترجیح دیتی ہے لیکن اب ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ا مریکی معاشرے میں ایک بار پھر نوجوانوں میں اپنے والدین کے ہمراہ رہنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کی ایک وجہ معاشی حالات کو بھی قراردیاگیاہے ۔
امریکی نشریاتی ادارے نے ’پیو رسرچ سنٹر‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 تا 34 برس کے نوجوان الگ رہنے کی بجائے اپنے والدین کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سماجی سے زیادہ معاشی ضروریات بتائی گئی ہیں۔ پیو رسرچ سنٹر کے ایک سنیئر محقق، رچرڈ فرائی کی رپورٹ کے مطابق، 2010ءمیں 18 تا 34 برس کے 69 فیصد افراد اپنے والدین سے الگ آزادانہ رہائش پزیر تھے۔ 2010ءکی پہلی سہ ماہی میں ان کا تناسب کم ہو کر 67 فیصد رہ گیا یعنی صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں والدین سے الگ رہنے والے نوجوانوں کی تعداد میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ اپریل 2010ءسے 2015ء کے درمیان پانچ سال کے عرصے میں والدین کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینے والے نوجوانوں میں 24 سے 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں اس رجحان کی وجہ معاشی ضروریات کو قرار دیا گیا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ والدین کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینے والے نوجوانوں میں بڑی تعداد بہترین تنخواہیں اور آمدن رکھنے والوں کی بھی ہے۔ رپورٹ میں اس رجحان کے معیشت پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ الگ گھروں میں نہ رہنے سے ان خاندانوں کی ایک جانب بچت میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب نئے گھروں کی خریداری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹ پر اس کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہر اقتصادیات مارک زینڈی کا کہنا ہے کہ ہاو¿سنگ مارکیٹ کو معمول پر لانے کے لئے ان نوجوانوں کو اپنے والدین سے الگ اپنے گھر خرید کر رہنے پر آمادہ کرنا ہوگا، کیونکہ اگر اس رجحان کو تبدیل نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔