یمنی فورسز نے صوبہ ابیان کے دارالحکومت پر دوبارہ کنٹرول کیلئے بڑا آپریشن شروع کر دیا

یمنی فورسز نے صوبہ ابیان کے دارالحکومت پر دوبارہ کنٹرول کیلئے بڑا آپریشن ...
یمنی فورسز نے صوبہ ابیان کے دارالحکومت پر دوبارہ کنٹرول کیلئے بڑا آپریشن شروع کر دیا

  



عدن (اے پی پی) یمنی فورسز نے صوبہ ابیان کے دارالحکومت پر دوبارہ کنٹرول کیلئے ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے ٹینک موصول ہونے کے بعد حوثی باغیوں کے خلاف ملکی فورسز کی کارروائیوں میں بہتری آ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صدرمنصور ہادی کی حامی افواج نے ابیان کے دارالحکومت زنجبار میں دو اطراف سے حملہ کیا ہے جبکہ سعودی اتحادی فضائیہ بھی ان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ رواں ہفتے سعودی عسکری اتحاد نے زنجبار میں شدید بمباری کی، جس کی وجہ سے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کو کئی مقامات پر پسپا کر دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...