پابندی کے باوجود 2014ءمیں 36ہزار سعودی شہری تھائی لینڈ پہنچ گئے

پابندی کے باوجود 2014ءمیں 36ہزار سعودی شہری تھائی لینڈ پہنچ گئے
پابندی کے باوجود 2014ءمیں 36ہزار سعودی شہری تھائی لینڈ پہنچ گئے

  



بنکاک( نیوزڈیسک) سعودی حکومت کی پابندی کے باوجودگذشتہ سال 36,000سعودی شہری سیر وتفریح کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق بنکاک میں سعودی سفارتخانے میں شعبہ پبلک ڈیلنگ کے انچارج بلال الا انصاری کا کہنا تھا کہ مختلف گروہوں نے سفارتی تعلقات میں سردمہری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی شہریوں کو ملک میں سمگل کیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ غیرقانونی طورپر تھائی لینڈ پہنچنے والے سعودی شہریوں کی اصل تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتاکیونکہ تمام لوگ پکڑے نہیں گئے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...