جتنی بھی بارش ہو ٹوکیو میں پانی سڑکوں سے فوری صاف کیسے ہوجاتا ہے؟

جتنی بھی بارش ہو ٹوکیو میں پانی سڑکوں سے فوری صاف کیسے ہوجاتا ہے؟
جتنی بھی بارش ہو ٹوکیو میں پانی سڑکوں سے فوری صاف کیسے ہوجاتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ہمارے ملک میں قریباً سارا سال ترقیاتی منصوبے جاری رہتے ہیں۔ کروڑوں روپے لگا کر نئی سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں اور ان پر سیاستدان اپنی تختیاں نصب کرتے ہیں، لیکن پھر بارشوں کا موسم آتا ہے یہ سڑکیں تالابوں میں تبدیلی ہوجاتی ہیں، لوگوں کا کروڑوں کا نقصان تو ہوتا ہی ہے جب تک پانی نکالا جاتا ہے سڑک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے اور ایک مرتبہ پھر تعمیر شروع کی جاتی ہے۔ اس مسئلے کا جاپان نے انتہائی انوکھا اور دلچسپ حل نکالا ہے۔ ٹوکیو شہر سے 19 میل کے فاصلے پر ’کاسوکابے‘ شہر کے نیچے جاپانی حکومت نے ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کررکھی ہے۔ یہ عمارت 1993ء سے 2009ء کے درمیان تعمیر کی گئی اور یہ زمین کی سطح سے 22 میٹر نیچے واقع ہے۔ یہ 177 میٹر طویل، 78 میٹر چوڑی اور فرش سے25 میٹر اونچی ہے۔ اس میں 59 ستون بھی تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 500 ٹن کے قریب ہے۔ دراصل یہ عمارت ایک بہت بڑا واٹر ٹینک ہے۔ جب بارشوں کا سیزن ہو زائد پانی کو 3.9 میل لمبی سرنگ کے ذریعے اس واٹر ٹینک میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس کے دوسرے سرے پر 78 واٹر پمپ نصب کئے گئے ہیں۔ جو اس ٹینک میں آنے والی پانی کو ’ایڈودریا‘ میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ پمپس 200 ٹن فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جاپانی حکومت کے مطابق اگر موسمی تبدیلیوں کے باعث بہت زیادہ بارشیں بھی ہوں تو یہ نظام شہر میں پانی کھڑا نہیں ہونے دیتا۔ اسے سال میں اوسط 7 مرتبہ استعمال کیا جاتا ہے اور بارشوں کا سیزن نہ ہوتو اسے سیاحوں کیلئے کھول دیا جاتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں